ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سکریٹری برائے اقتصادی امور سے چینی وفد کی ملاقات، ہندوستان اور چین کاروبار پر ہوئی بات

سکریٹری برائے اقتصادی امور سے چینی وفد کی ملاقات، ہندوستان اور چین کاروبار پر ہوئی بات

Mon, 13 Feb 2017 23:30:58    S.O. News Service

نئی دہلی، 13/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان جلد ہی چین کے ساتھ اپنے کاروبار کو بڑھائے گا، جس سے ہندوستان، چین کے درمیان کاروبار خسارے کو کم کیا جا سکے، ساتھ ہی چینی کمپنیاں اگر ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، تو حکومت ہند ان سب کوسبھی سہولیات مہیا کرائے گی۔یہ بات حکومت ہند کے وزارت خزانہ میں سکریٹری برائے اقتصادی امور شکتی کانت داس نے دہلی میں چینی میڈیا کے وفد سے ملاقات کے بعد کہی۔پیر کو چینی وفد نئی دہلی میں نارتھ بلاک میں اقتصادی امور کے سکریٹری شکتی کانت داس سے ملاقات کی۔ جہاں دونوں فریقوں کے درمیان ہندوستان - چین کے درمیان تجارت کو لے کر بات چیت ہوئی۔ہندوستان  چین کے درمیان 2016میں کاروبار 4828ارب روپے کی سطح پر تھا،لیکن دونوں ممالک کے درمیان فرق3128کروڑروپے کا ہے، مطلب یہ ہے کہ چین کے مقابلے میں ہندوستان بہت کم برآمد کر پاتا ہے۔شکتی کانت داس نے کہاکہ حکومت ہند کی کوشش ہے کہ ہندوستان کی چین میں برآمدات بڑھے، وہیں حکومت ہند چینی کمپنیوں کوہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کرتی ہے۔
 


Share: